تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:55

کراچی اسٹاک،انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح پر برقرار

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے گیارہ ہزرا تین سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ بدھ کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار374 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا،پرافٹ ٹیکنگ نے کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی سرگرمیوں کو محدود کردیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 11 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار 329 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 8 کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت 33 پیسے اضافے کے ساتھ 12 روپے پانچ پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 14 پوائنٹس اضافے کے ساتھ د 10 ہزار 895 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اتارچڑھاوٴ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.