7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:6
کراچی ،مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری رہا۔ بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 1842 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نظر آئے۔ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بدھ کو 1200 روپے کمی کے بعد 60 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 28 روپے کی کمی کے بعد 52 ہزار 114 روپے ہوگئی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی یومیہ طلب شادیوں کے سیزن کی وجہ سے بڑھ رہی ہے اور قیمتوں میں کمی خریداروں کو مزید خریدار ی کی طرف راغب کررہی ہے۔