تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:6

نیپرا نے نو تقسیم کار کمپنیوں کو 2 روپے 4 پیسے فی یونٹ اضافہ کی اجازت دیدی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…نیپرا نے ملک میں بجلی کی نو تقسیم کار کمپنیوں کوماہانہ ٹیرف میں 2 روپے 4 پیسے فی یونٹ اضافہ کی اجازت دیدی ہے، نیپرا نے صلاحیت کی نسبت 20فیصد تک پیدوار دینے والے سرکاری تھرمل بجلی گھر بندکرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی پیدوار کی تمام کمپنیوں کو ماہ جولائی کیلئے ٹیرف میں اضافہ کی اجازت دینے کی خاطر، اسلام آباد میں نیپرا نے سماعت کی، بعد میں چیئرمین نیپرا نے ان نو کمپنیوں کا فی یونٹ 2 روپے 4 پیسے اضافے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ، یہ اضافہ ماہ جولائی کیلئے ہوگا اور اس کی وصولی آئندہ ماہ کے بلوں میں کی جائے گی، بجلی نزخوں میں اضافے کا اطلاق کے ایس ایس سی پر نہیں ہوگا، دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ جو سرکاری تھرمل پاور ہاوٴس 20 فیصد تک بجلی پیداکررہے ہیں ان سے بجلی بہت مہنگی پڑتی ہے، اس لئے وزارت پانی و بجلی کو لکھا ہے کہ اتنی کم پیدوار والے تھرمل پاور ہاوٴس بند کردئے جائیں ، انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے تھرمل پاور ہاوٴس سے فی یونٹ لاگت 23روپے آرہی ہے، اسی طرح 233 میگاواٹ صلاحیت والا کارکے رینٹل پاور 40 میگاواٹ پیدوار دے رہاہے،اس سے فی یونٹ لاگت 35 روپے آرہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.