7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:18
بلند چٹا ن سے چھلا نگ لگا نے کا مقابلہ، برطانوی ڈائیورفتحیاب
جنگ نیوز -
کیوو …یوکرین کے شہر یالٹا میں بلند چٹا ن سے چھلا نگ لگا نے کی ورلڈ چیمپئن شپ منعقدہوئی جو ایک برطانوی ڈائیور نے جیت لی ،یہ مقابلہ اونچی چٹانوں سے چھلا نگ لگا نے کے مقابلو ں کی عالمی سیریزکا فائنل تھا جوفرانس ، اٹلی ،امریکہ اور یونان سے ہوتے ہوئے یوکرین میں اختتام پذیر ہوا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے ماہر ڈائیورز نے حصہ لیا تاہم برطانوی کاؤنٹی ساؤتھمپٹن سے تعلق رکھنے والے27سالہ ڈائیور گیری ہنٹ نے اٹھا سی (88) فٹ اونچی چٹا ن سے تیزبہتے پا نی میں قلابازیاں کھاتے ہوئے چھلا نگیں لگا کراپنی بہادری اور مہا رت کا بے مثال مظاہرہ کرکے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے 15ہزار سے زائدشائقین کشتیوں ،ساحل اور چٹانوں پر جمع نظر آئے جبکہ اختتامی مرحلے میں گیری کو 20ہزار ڈالر انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔