تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:53

پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع،استنبول میں اتارکر تلاش جا ری

جنگ نیوز -


کراچی…ترکی میں پی آئی اے کے طیارے کو بم کی اطلاع پر اتارلیا گیا۔پی آئی اے کے تر جمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے دی گئی جس کے بعد پرواز نمبر709 جو ترکی کے شہر استنبول کے قریب تھی فوری طور پر اسے استنبول ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا اور تلاشی کا شروع کردیا گیاہے اور طیارے کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاش جا ری ہے۔پی آئی اے کی پر واز لاہور سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جا رہی تھی۔پی کے709طیارے میں378مسافر سوار تھے جنہیں جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔تر جمان پی آئی اے کا اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ای میل کے ذریعے دو پروازوںPK-709اورPK-898میں بم کی اطلاع دی گئی جس میں کہا گیا کہ طیارے میں رکھے گئے بم3گھنٹے اور20منٹ کے بعد پھٹ جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.