7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:4
نان لائف انشورنس کمپنیوں کے منافع میں 213 فیصد اضافہ ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی… رواں سال جنوری سے جون کے دوران نان لائف انشورنس کمپنیوں کے منافع میں 213 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انویسٹ کیپ کی رپورٹ کے مطابق بائیس لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں جنوری سے مارچ کے دوران 49 فیصد اوراپریل سے جون 2011 کے دوران ان کے خالص منافع میں 213 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انشورنس کمپنیوں کے پریمیم بھی اس عرصے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی مجموعی آمدنی میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی 68 فیصد ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انشورنس کلیم میں اضافے کے باوجود کمپنیوں کے منافع میں اضافہ خوش آئند ہے۔