7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:53
حیدرآباداورمیرپورخاص میں شدیدبارش کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران حیدر آباد اور میرپور خاص کے تمام اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔جب کہ دوسری طرف جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بدین ، ٹھٹہ ، ڈیپلو ، مٹھی ، عمر کوٹ ، ٹنڈو جان محمد ،نوکوٹ ، عمر کوٹ ، جاتی ، ٹنڈو اللہ یار ڈیپلواور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے۔مٹھی میں اب تک 321 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔ جب کہ ڈیپلو میں 312 ملی میٹر، چھور میں 80 ، کراچی 75 ، ، نگر پارکر 45 ،چھاچھرو 40 اور میرپور خاص میں 11 ملی میٹربارش ہوئی۔ سکھر ،کراچی ، اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشیں اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔