تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5

جماعت اسلامی کبھی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ذ والفقار مرزا نے جان ہتھیلی پر رکھ کر الطاف حسین ، امریکی مداخلت اور ایوان صدر کو بے نقاب کیاہے ،انکی پریس کانفرنس قومی سطح پر نوٹس لیا جائے۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم ذوالفقار مرزا کے الزامات کا جواب دینے میں ناکام رہی ہے ، کراچی میں جرائم کی سرپرستی ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے لیے ایم کیو ایم اور اے این پی ذمہ دار ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو بااختیار بنایا جائے۔ ان کا کہاتھا کہ سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر کا موقف درست نہیں،جماعت اسلامی کبھی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.