7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5
پی آئی اے کے طیاروں میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی،پروازوں کیلئے کلیئر
جنگ نیوز -
کراچی…پی آئی اے کے دونوں طیاروں میں بم کی اطلاع کے بعد تلاشی لی گئی اور دو گھنٹے بعد بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے طیاروں کو کلیئر کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز709 لاہورسے مانچسٹرجارہی تھی۔پی کے709کو استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پراتاراگیا۔طیارے میں378مسافرسوار تھے ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طیارے کی سراغ رساں کتوں کی مددسے تلاشی لی گئی ۔جہازمیں بم رکھنے کی اطلاع ای میل کے ذریعے دی گئی تھی۔ای میل میں2پروازوں میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔ای میل میں لکھا گیا تھا کہ پی کے709اورپی کے898میں بم رکھا گیا ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق لاہور سے کوالالمپورپہنچنے والی پروازپی کے898کی تلاشی لی گئی جس کے بعد طیارے کو پرواز کے لئے کلیئر کردیا گیا۔