7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5
ایبٹ آباد آپریشن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب،اعلامیہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو ایبٹ آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ، کمیشن نے واقعے سے متعلق معلومات رکھنے والے عوام کو بھی اپنے پاس آنے کی دعوت دے دی ہے۔ایبٹ آباد کمیشن کے سیکریٹری کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن کا اجلاس 13 سے 15 ستمبر تک پختونخواہ ہاوٴس ایبٹ آباد میں ہوگا، کمیشن نے امریکی آپریشن سے متعلق عوام سے بھی معلومات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ ایسی اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا جبکہ اسے قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن کے ارکان اسامہ کے زیراستعمال رہنے والی جگہ کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔