9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21
کراچی میں آئندہ 24گھنٹے مطلع ابر آلود رہے گا
جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلوداور کبھی مکمل ابر آلود رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71فیصد ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔