تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

لیبیا میں رہ کر باغیوں اور نیٹو کو شکست دیں گے۔ معمر قذافی

جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز…لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں رہ کر باغیوں اور نیٹو کو شکست دیں گے، لیبیائی نوجوان کرائے کے فوجیوں کو طرابلس سے نکالنے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام کے نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیلی فون لیبیا کے نامعلوم مقام سے کیا گیا تھا۔ سابق لیبیائی رہنما معمر قذافی نے کہا کہ نیٹو نے فضائی حملوں کے زور پر قبضہ کیا ہے لیکن ان کی فوجیں نیٹو اور باغیوں کو شکست دیں گی، میں اور میرے حمایتی لیبیا میں موجود ہیں، ہم فرار نہیں ہوئے، لیبیا کے عوام نے نیٹو کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے باشندے نائیجیریا آتے جاتے رہتے ہیں، یہ کوئی انوکھی بات نہیں، نائیجیریا جانے والا قافلہ پہلا نہیں تھا جبکہ قذافی کے ترجمان بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک میں موجود ہیں اور ان کا مورال بلند ہے جبکہ لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے قذافی اور ان کے حامیوں کے افریقی ممالک کو ممکنہ فرار کو روکنے کیلئے نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.