9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:44
بھارتی وکلاء کا 60رکنی وفد ایشین کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچ گیا
جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایشین کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارتی وکلا کا ساٹھ رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ بھارت وفد کے ارکان واہگہ بارڈر پر پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر اور دیگر ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک بڑا چیلنج ہے وکلا بھائی چارے اور امن کو ختم کرنے والوں کے خلاف ایک ہو جائیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انڈیا کے صدر پروین ایچ پارک کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے شرکاء کو ایک دوسرے کے قانونی نظام کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔