9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:32
جاپان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز…جاپان میں تباہ کن زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ جاپان میں 11 مارچ کو آنے والے شدید زلزلہ کو چھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ادھر متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو کے کام کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ جاپان میں نو درجے کے زلزلہ اور سونامی سے تیس ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں خاندان متاثر ہوئے جن کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔