تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

نومنتخب جاپانی وزیراعظم کا فوکوشیما نیو کلیئر پاور پلانٹ کا دورہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز…جاپان کے نومنتخب وزیراعظم یوشی ہیکو نوڈا نے سونامی سے متاثرہ فوکوشیما نیو کلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نئے وزیراعظم کا فوکوشیما پلانٹ کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ انہوں نے دورے کے موقع پر پلانٹ کے ملازمین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پلانٹ کی بحالی کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنے پر ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ تعمیر نو کا کام تیز کردیا جائے گا۔ انجینئر پلانٹ کو اگلے سال جنوری تک ٹھنڈا کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ ملازمین اور انجینئروں سے بات چیت کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ ملکی اور بیرون ممالک تمام لوگوں کو امید ہے کہ فوکوشیما اور متاثرہ علاقوں میں زندگی کی رونقیں جلد بحال کردی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.