تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

ایران کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا باضابطہ افتتاح 12 ستمبر کوہوگا

جنگ نیوز -
ماسکو/تہران…جنگ نیوز…ایران کے پہلے جوہری پاور پلانٹ بوشہر کا باضابطہ افتتاح 12 ستمبر کو کیا جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکا شویچ نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں روس کے وفاقی ادارہ برائے جوہری توانائی کا سربراہ سرگئی کرنیکو بھی شرکت کریں گے۔ بوشہرجوہری پاور پلانٹ ابتدائی طور پر 40 فیصد گنجائش کے ساتھ بجلی کی پیداوار شروع کرے گا اور اس کو ایک سال بعد ایرانی تکنیکی ماہرین کے حوالے کردیا جائے گا۔ بوشہرپاور پلانٹ کو گزشتہ روز نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا تھا اور اس وقت یہ 60 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے لئے ایندھن روس فراہم کر رہا ہے۔ عالمی جوہری توانائی ادارے کی منظوری کے بعد بوشہر پاور پلانٹ اگلے دو تین برسوں کے لئے روس کی نگرانی میں کام کرے گا اور اس کا استعمال شدہ ایندھن واپس روس بھیجا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.