9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:44
موغادیشو میں فوجی اہلکار کی فائرنگ،5 خواتین اور بچے ہلاک
جنگ نیوز -
موغادیشو…جنگ نیوز…صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی اہلکار نے خوراک کی تقسیم کیلئے قطار میں کھڑے بچوں اور خواتین پر فائرنگ کردی جس سے بھوک کا شکار5 خواتین اور بچے ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔صومالیہ میں بدترین قحط کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں نقل مکانی کرچکے ہیں۔ عینی شاہد احمد قمبے نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ موغادیشو میں عالمی ادارے کی جانب سے خواتین اور بچے خوراک اور دیگر امدادی اشیاء کے حصول کیلئے قطار میں کھڑے تھے کہ ایک فوجی اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے5 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں نے قاتل فوجی اہلکار کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔