تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:44

طیارہ حادثے میں آئس ہاکی ٹیم کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائینگی، روسی صدر

جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز…روسی صدر دمتری مدودف نے کہا ہے کہ طیارہ کے حادثہ میں آئس ہاکی ٹیم کے 36 کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ روسی صدر دمتری مدودف نے یارسلاف شہر میں تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں پر گلدستہ رکھا۔ اس موقع پر لوکوموٹوف یارسلاف لیگ ٹیم کے سینکڑوں مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے دمتری مدودف نے کہا کہ حادثہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ طیارہ کے حادثہ میں ٹیم کے کینیڈین کوچ بریڈ میکریمون اور سویڈش اولمپک چمپئن گوہالی اسٹیفن سمیت 43 کھلاڑی، آفیشلز اور عملہ کے 7 ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.