9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6
ہائیڈل پیداوار میں اضافے سے بجلی کے شارٹ فال میں عارضی کمی
جنگ نیوز -
لاہور…ڈیموں میں پانی کی سطح بہتر ہونے سے ہائیڈل پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار دو سو چھپن میگاواٹ رہ گیا۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار بڑھ کر چودہ ہزار چار سو اٹھائیس میگاواٹ ہو گئی ہے جبکہ طلب سولہ ہزار چھ سو چوراسی میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئی ہے تاہم پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عارضی ریلیف ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق کے ای ایس ای کو روزانہ چھ سو نوے میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس وقت بجلی کی ہائیڈل پیداوار چھ ہزار چھ سو انیس، تھرمل ایک ہزار سات سو پچھتر جبکہ آئی پی پیز کی پیداوار پانچ ہزار آٹھ سو 79 میگا واٹ ہے۔