تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55

انتظامی معاملات میں جنرل مداخلت کرے یا جج، آئین کیخلاف ہے،بابر اعوان

جنگ نیوز -


کراچی...وفاقی حکومت کے وکیل بابراعوان کا کہناہے کہ انتظامیہ کے کاموں میں جنرل مداخلت کریں یا جج یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے بار روم میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ پاکستان کے آئین کے تحت انتظامیہ،مقننہ اور عدلیہ نظام چلاتے ہیں کوئی ایک ادارہ تنہا ملک نہیں چلاسکتا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ انتظامیہ سے علیحدہ ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ پاکستان کی ایگزیکٹو اتھارٹی کسی ایک شہر پر مشتمل نہیں کہ انتظامیہ کو ناکام قرار دے دیاجائے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ کراچی کی طرح لاہور اور گوجرانوالہ کے حالات بھی ٹھیک نہیں، تخت لاہور میں تو کٹہرے میں کھڑے لوگوں کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اگر اس کی ہلاکت کے ذمہ دار جج نہیں تو کراچی کے حالات کی ذمہ دار حکومت کیسے ہوسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.