تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55

سندھ میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیش گوئی

جنگ نیوز -


اسلام آباد...سندھ میں کم شدت کے ساتھ بارشیں جاری ہیں۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے سندھ میں اتوارکی شام سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔اس سیلاب متاثرہ علاقوں میں موسلادھاربارشیں بھی متوقع ہیں۔ اسلا م آبادمیں جیو نیوز سے بات چیت میں ڈائریکٹرموسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ بھارت کے مشرق میں موجود ہے جو بتدریج سندھ کی طرف بڑھ رہاہے،جو پیر اور منگل کے روز سندھ کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سبب بنے گا۔اس دوران شمالی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹرموسمیات نے بتایاکہ رواں سیزن میں سندھ میں معمول سے 180 فی صد زیادہ بارشیں ہوئیں جبکہ ملک کے دیگرحصوں میں پچاس فیصدبارشیں غیرمعمولی ہوئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.