تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55

جاگیرداروں کیخلاف ہوں ، اسلئے اسٹیبلشمنٹ کو ناپسند ہوں، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن...ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی ویڈیو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین اسٹیبلشمنٹ کو پسند نہیں کیو نکہ وہ جاگیرداروں اور وڈیروں کیخلاف ہے اور سچا ہونے کی وجہ سے اسٹبلشمنٹ میرے خلاف ہے ۔میڈیا پر یہ کہنا کہ ایم کیو ایم کراچی کی اکثریتی جماعت نہیں کیا معنے رکھتا ہے، اگر کوئی تبصرہ نگار کہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی حکومت نہیں چلنے دینگے تو یہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہے،مجھ پر تبصرے ضرور کریں،تبصرہ کرنے والوں کے لیے میں نے پورا پلندہ رکھا ہوا ہے، اب تبصرہ کرنے والے کہیں گے کہ الطاف حسین وعظ بھی کرتا ہے۔انھوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دور میں صحافیوں کے پاس جانے کا ذکر کیا اور کہا کہ آج بھی بعض ایسے صحافی زندہ ہیں جو میری اس بات کی گواہی دینگے کہ میں کس طرح ان سے اپنی خبریں لگانے اور اسکی اہمیت کے حوالے سے انکی توجہ مبذول کراتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.