تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55

پاکستان میں پڑھائی جانے والی تاریخ جھوٹ اور فریب ہے، الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہماری نسل کو درست تاریخ تک نہیں پڑھائی جاتی ہے، پاکستان کی جو تاریخ پڑھائی جاتی ہے وہ سب کی سب جھوٹ ہے، ۔لندن سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسکی کئی مثالیں موجود ہیں، قائد اعظم ایک پڑھے لکھے لبرل اور ایماندار آدمی تھے مگر ان کے بارے میں کہا گیا کہ انھوں نے نعرہ لگایا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الالله، انھوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ایسا کوئی نعرہ کبھی نہیں لگایا تھا۔انہوں نے 11اگست 1947کو اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق ملیں گے، قائد اعظم نے کہا کہ تھا کہ ریاست اور مذہب الگ الگ ہیں،تما م مذاہب کے لوگوں کو نومولود ریاست پاکستان میں اپنے اپنے مذاہب کی پیروی کی آزادی ہوگی، ہندو اپنے مندر اور عیسائی اپنے گرجا گھروں میں جاسکیں گے۔ انھوں نے اپنے خطاب سے قبل نیوز کانفرنس سے میں موجود کارکنوں اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ آج نعرے لگانے اور تالیاں نہ بجائیں کیونکہ اس سے وقت کا زیاں ہوگا اور وہ زیادہ سے زیادہ دیر لوگوں سے گفتگو کرکے انھیں حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھیں معلوم کہ آج کے بعد انھیں پھر بات کرنے کا موقع ملے یا نہ ملے۔انھوں نے کہا کہ میں وہ بات کہنے جارہاہوں جو پاکستان میں کسی کو کہنے کی جرات نہیں۔آج ایسے شواہد پیش کرنے جارہا ہوں جو کسی نے پیش نہیں کئے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.