تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55

بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات جاری،سکیورٹی کے ناقص انتظامات

جنگ نیوز -


قصور...بزرگ صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات قصور میں جاری ہیں،اس موقع پر ناقص سکیورٹی اور خواتین کیلئے الگ انتظامات نہ ہونیکی وجہ سے جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے ۔قصور میں بزرگ صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات میں زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے تاہم اس موقع پر ناکافی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خواتین کیلئے مزار کے احاطے میں پردے کا الگ انتظام نہ ہونے کے باعث وہ زیادہ مسائل سے دوچار رہیں۔اس موقع پر بعض ناخوشگوار واقعات میں درجن سے زائد خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ لی گئیں اور بچوں کے کڑیچوری کرلئے گئے،،بعض خواتین زخمی بھی ہو گئیں، جنہیں میڈیکل کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ بالیاں اتارنے والے گروہ کی ایک ملزمہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جس کی لوگوں نے پٹائی کر ڈالی،بعض ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے مزار سے ملحقہ قبرستان کو کار پارکنگ بنا کر ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.