9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55
کراچی: شیر شاہ کباڑی مارکیٹ سے تاجر کے اغوا کیخلاف شدید احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں شیرشاہ کباڑی مارکیٹ سے نامعلوم افرادنے ایک تاجر کو اغواکرلیا، واردات کیخلاف تاجروں نے احتجاج کیا۔پولیس کے مطابق شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں 1 ایمبولینس میں چار مسلح افراد آئے اور ایک تاجرخالد کواسلحے کے زور پر اغواکر کے فرار ہوگئے جس کے بعدکباڑی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا اوردکاندار دکانیں بند کر کے شیر شاہ غنی چورنگی پہنچ گئے جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرشیرشاہ کباڑی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جیونیوزکوبتایا کہ کباڑی مارکیٹ سے پولیس کی اضافی نفری بھی ہٹالی گئی ہے جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ تاجر کی بازیابی تک دکانیں نہیں کھولی جائیں گی۔ایس پی سائٹ شاہجہان خان نے بتایا کہ تاجر کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔