9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55
ذولفقار مرزا کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا جائے، اعتزاز احسن
جنگ نیوز -
لاہور...پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا تین سال تک سندھ کے وزیر داخلہ رہے ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہیں پرویز الٰہی اور ق لیگ کو حکومت میں شامل کرنے پر اختلاف ہے۔ انہیں بابر اعوان اور رحمان ملک سے بھی اختلاف ہو سکتا ہے تاہم ہر کیپٹن کو اپنی ٹیم چننے کا حق حاصل ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ پر کڑا وقت ہے، اس سے تعاون نہ کیا گیا تو مسئلہ حل نہیں ہو سکے گا۔ کراچی کے سارے فریق اور جماعتیں مسئلے کا حل چاہتی ہیں۔