تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:6

اٹلی :ماؤنٹ اٹینا آتش فشاں کے اطراف راکھ ودھویں کے بادل چھاگئے

جنگ نیوز -


روم...اٹلی میں ماوٴنٹ ایٹنا آتش فشاں کے اطراف راکھ اور دھوئیں کے بادل آسمان پر چھاگئے ہیں جس سے نزدیکی آبادی اور فضائی ٹریفک متاثر ہورہا ہے۔ اٹلی کے شہر کیٹینا میں ماوٴنٹ ایٹنا آتش فشاں سے کئی ہفتوں سے راکھ اور دھواں نکل رہا ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتش فشاں میں لاوا پکنے کا عمل تیز ہوگیا ہے اور کسی بھی وقت یہ لاوا نکل سکتا ہے۔نزدیکی آبادی کو آتش فشاں سے ہونیوالے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔آتش فشاں کو اوپر دھویں کے بادل کی وجہ سے فضائی ٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.