تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17

نجی بجلی گھروں کو دیوالیہ ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے،عبداللہ یوسف

جنگ نیوز -
اسلام آباد...آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین عبداللہ یوسف نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر نجی بجلی گھروں کو دیوالیہ ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور اب آخری امیدوزیر اعظم کو پیش ہونے والی توانائی کمیٹی کی رپورٹ ہے جس میں ان بجلی گھروں کو ادائیگیوں کا کیا حل دیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ یوسف کا کہنا تھا جن نو آئی پی پیز نے حکومت کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھیجے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے 210ارب روپے کے مجموعی بقایاجات کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ بنک بھی آئی پی پیز کو قرض فراہم کرنے سے جواب دے چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس پر چلنے والے چار بجلی گھر تو اب تک بندہو جانے تھے مگر وہ اس لئے نہیں ہوئے کہ ایسی صورت میں حکومت کی طرف سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا جرمانہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان بجلی گھروں کی گیس میں کٹوتی ہونے سے ان میں سے دو ڈیزل پر چل رہے ہیں۔ عبداللہ یوسف نے کہا کہ پچھلے ماہ آئی پی پیز نے ڈیفالٹ کیا اس ماہ بھی ڈیفالٹ کریں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.