تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17

پی ایس او کو درآمدی بل کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے

جنگ نیوز -


اسلام آباد...وزارت خزانہ نے رقم کی ادائیگی نہیں کی تو پی ایس او کو درآمدی بل کی ادئیگی کے سلسلے میں شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،ذرائع کے مطابق تیل کی درآمد کی مد میں پی ایس او کو اگلے ہفتے 18 ارب روپے سمیت رواں مہینے 60 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کے مسئلے کی وجہ سے پی ایس او کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے فوری طور پر رقم کی ادائیگی نہیں گئی تو پی ایس او کے لیے تیل کے درآمدی بل کی ادائیگی کرنا دشوار ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.