تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

رواں سال تیل و گیس کی نئے کنووں کی کھدائی میں کمی ،رپورٹ

جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان میں رواں مالی سال جولائی سے اب تک تیل و گیس کے نئے کنووٴں کی کھدائی میں کمی دیکھی گئی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر2011 کے دوران صر ف سات نئے تیل و گیس کے کنویں کھودے گئے جو پورے سال کے ہدف 76 کنووٴں کے لحاظ سے نو فیصد ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں دس کنووٴں کی کھدائی کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جاری امن وامان کی خراب صورتحال اور توانائی کے شعبے کے بڑھتے ہوئے قرض نئے کنووٴں کی کھدائی کی سست روی کی بڑی وجہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکورٹی کے مسائل اور امن و امان کی وجہ سے بھی تیل و گیس کے نئے کنووٴں کی کھدائی کا کام متاثر ہور ہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.