9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29
صدر زرداری ملک پر رحم کریں، رانا ثنا اللہ
اے آر وائی - پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کرپشن میں ساڑھے تین سال کے دوران مسٹر ٹین پرسنٹ سے مسٹر ہنڈریڈ پرسن کا سفر طے کرلیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری ملک پر رحم کریں۔ کراچی کے حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں، ملک بھر میں دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہےلیکن بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہورہا۔