9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29
میرے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے ایک بار پھر کرپشن کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے پاس ان کیخلاف کرپشن کے ثبوت ہوں تو سامنے لائے جائیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نجی ٹی وی چینل کیخلاف تحریک استحقا ق پیش کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہنجی ٹی وی ان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے جس سے ان کی سیاسی ساکھ نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل کے پاس اگر کوئی ثبوت ہوں تو سامنے لائے۔ میاں افتخار نے کہاکہ انہوں نے ٹی وی چینل کیخلاف ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔