9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:45
مجھے قتل کیا جاسکتا ہے کیونکہ میں پاکستان توڑنے میں رکاوٹ ہوں،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے بانی قائد الطاف حسین نے اپنی ویڈیو کانفرنس کے دوران صحافیوں کو پاکستان توڑنے کے حوالے سے بعض نقشے بھی دکھائے اوربتایا کہ کس طرح بلوچستان اور خیبر کو پختونخواکو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ،انھوں نے بعض ایسے نقشے بھی پریس کانفرنس میں دکھائے۔انھوں نے کہا کہ مجھے قتل کیاجاسکتاہے کیونکہ میں خفیہ نقشے اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہوں، ان نقشوں کے مطابق کراچی بھی افغانستان میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرالطاف حسین کی بڑی جائیدادیں ہیں توعدالت میں جائیں،انھوں نے کہا کہ پاک فوج امریکااوربرطانیہ سے نہ ڈرے،جوکرناہے کرے،ایم کیوایم کے لاکھوں کارکن پاکستان بچانے کیلئے فوج کے حوالے کرنے پرتیارہیں،الطاف حسین کواسٹبلشمنٹ کاایجنٹ کہنے وال خودرات کوپردے میں فوج سے ملتے ہیں۔کوئی ایساسیاستدان بتائیں جس سے امریکی،برطانوی سفیرنہیں ملتے۔انھوں نے کہا کہ گرفتارمہاجربیگناہ ہیں تورہاکرواورقصوروارہیں توعدالتوں میں لیکرجاو،رینجرزاردوبو لنے والوں کو پکڑ کر لیکرگئی لیکن ہم نے شورنہیں مچایا،ایم کیوایم واحدجماعت نے جس نے فوجی کارروائی کی حمایت کی،پاکستان میں امریکی مداخلت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا،انھوں نے کہا کہ کسی بھی عالمی عدالت میں الزامات پیش کیے جائیں، سامنا کرنے کو تیار ہوں، اگرحکومت کویقین نہیں توعالمی عدالت میں مقدمہ چلوائے،سپریم کورٹ کوفریق بنائے،انھوں نے بارہ مئی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اس دن عرفان اللہ مروت ،صدراے این پی سندھ موجودتھے،اورعرفان مروت نے شاہی سیدسے کہاتم نے بیگناہ افرادپرگولیاں چلائیں۔