9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:43
کراچی:گرفتارٹارگٹ کلرزکاتعلق سیاسی جماعتوں سےہے،رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں گرفتارتمام ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ طالبان اسامہ کے خاندان کو رہا کرانے کے لیے اہم شخصیات کو اغوا کرسکتے ہیں۔
پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی کو موثر بنانے کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خودکش دھماکا غیر انسانی فعل ہے، حکومت ان کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔
طالبان کی دھمکیوں کے پیش نظر پارلیمنٹ لاجز اور اہم شخصیات کو سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کراچی کی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر قابو پالیا ہے،سیکیورٹی کے سویلین اداروں کے ذریعے ہی امن وا مان کو یقینی بنایا جارہا ہے۔