تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

شہبازشریف توپوں سے مچھر مارنے کی کوشش کر رہے ہیں،راجاریاض

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف شہنشاہی توپوں کے ساتھ ڈینگی مچھر مارنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راجا ریاض کاکہنا تھا کہ شہبازشریف گورنرکے اختیارات پرتابڑ توڑ حملے کررہے ہیں ، گورنر کے فنڈز آدھے کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ضدی لوگ ہیں، مری کے گورنر ہاوٴس پر پولیس کے ذریعے قبضہ کیاگیا اور اب ان سے کچھ بعید نہیں کہ یہ پنجاب میں بھی گورنرہاوٴس پر قبضہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کابینہ نہیں بلکہ شہباز کابینہ ہے ،شہبازشریف نے23وزارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔ راجا ریاض نے کہا کہ ذوالفقار مرزانے لاہورآنے کی اطلاع دی تو ان کا استقبال کرینگے اور وہ ہمارے مہمان ہونگے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.