تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی،فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے

جنگ نیوز -


بیجنگ...پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا،لیگ میچ میں بھارتی ٹیم پاکستان کو شکست نہ دے سکی،چین کے شہر اورڈوس میں کھیلا گیا پاکستان اور بھارت کا اہم میچ انتہائی سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیموں نے دوسرے ہاف میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور دو دو گول اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اور محمد عرفان نے گول کئے۔ میچ برابر کھیل کربھی پاکستان ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی،دوسری جانب چین اور کوریا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، ملائیشیاء نے جاپان کو آخری لیگ میچ میں دو کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ، ملائیشیاء کی یہ کامیابی بھارت کے کام آگئی اور بھارتی ٹیم بھی فائنل میں پہنچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.