تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:45

لاہور میں تین روزہ جوڈیشل کانفرنس کا آغاز

جنگ نیوز -


لاہور...لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کانفرنس میں شریک ہونیوالے مختلف ملکوں کے وکلاکا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی مختلف سیاسی اور قانونی مسائل کا سامنا ہے۔تاہم توقع ظاہر کی کہ ملکی قیادت اور عوام ملک کو نہ صرف مختلف بحرانوں سے نکالیں گے بلکہ اس کا امیج بھی بہتر بنانے کی بھی کوشش کریں گے ۔تین روزہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کے آغاز سے قبل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت سے آئے وکلاء کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک ماں کے دو بچے ہیں،اور عوام میں پیار اور بھائی چارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیلئے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔ بنگلہ دیش اور جنیوا سے آنیوالے مندوبین کا کہنا تھا ،اگرچے پاکستان میں لوگوں کو دہشت گردی اورسکیورٹی خدشات کا سامنا ہے تاہم ان میں اپنا امیج بہتر بنانے کی صلاحیت ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.