9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
امین فہیم 26ستمبر سے بھارت کا دورہ کریں گے
جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم تیس رکنی وفد کے ہمراہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بھارت کا دورہ کرینگے جس میں کئی تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی امید ہے۔ ایوان تجارت وصنعت کراچی کے صدر سعید شفیق نے جیونیوز کو بتایا کہ تیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستانی وزیر تجارت ایک بڑا وفد لیکر 26 ستمبر کو بھارت جارہے ہیں جس میں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔کراچی چیمبر کے صدر کا کہنا تھا کہ وفد بھارت کے دورے کے دوران ممبئی، دہلی اور کولکتہ جائیں گے اور کئی باہمی معاہدوں پر دستخط کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لحاظ سے جو بات چیت چل رہی تھی اس دورے میں اس کے مثبت نتائج نکلنے کی امید ہے جس میں نان ٹیرف بئیریرز اور سرمایہ کاری پر عائد پابندیوں کے خاتمے سمیت تاجروں کو ملٹی پل ویزے کے اجراء پر پیش رفت متوقع ہے۔