9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18
راولپنڈی: انجم عقیل کو تھانے سے فرار کے مقدمے کا چالان پیش
جنگ نیوز -
راولپنڈی...پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے اسلام آباد کے شالیمار پولیس اسٹیشن سے زبردستی چھڑانے اور فرار کے مقدمہ کا چالان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں اکرم اعوان پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں انجم عقیل کو تھانے سے زبردستی چھڑا کر لے جانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔استغاثہ کی جانب سے انجم عقیل اور دیگر ملزموں کیخلاف چالان عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ آئندہ سماعت پرفردجرم عائدکئے جانے کاامکان ہے جو19ستمبرکوکی جائیگی۔