تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:18

میوچل فنڈ کے قیام سے متعلق تر امیم خوش آئند ہے، شاہد غفار

جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان میوچل فنڈز ایسوسی ایشن نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی جانب سے میوچل فنڈ کے قیام سے متعلق کی جانیوالی تر امیم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستان میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد غفار نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہ میوچل فنڈز انڈسٹری کیلئے ریگولٹرز کی جانب سے کی جانیوالی ترامیم سے اس انڈسٹری کو تقویت ملے گی اور 2008 کے بعد سے انڈسٹری کو جن مشکلات کا سامنا تھا اب حالیہ ترامیم سے اس کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میوچل فنڈز ایسوسی ایشن جلد ہی بڑے میوچل فنڈز کمپنیز کے ساتھ ملکر دیہی علاقوں میں آگاہی مہم شروع کر یگی۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں تک رسائی کے لیے بینکنگ چینلز کے نیٹ ورک استعمال کرنے کی تجویز پر بھی بات چیت چل رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.