9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:30
مئی کی رات محمدحسین محنتی کے گھر میٹنگ ہوئی،الطاف حسین
جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مجھے بتاناہے کہ لوگ پاکستان کوتباہ اورامانت میں خیانت کررہے ہیں،یہ ثابت کرنیکی لیے تیارہوں کہ انسانی حقوق کی چیمپین نے انسانی حقوق کوکچلاہے۔اپنی براہ راست ویڈیوکانفرنس کے دوران انھوں مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ 12مئی کوجماعت اسلامی کراچی کے امیرکے گھررات میں میٹنگ ہوئی،جس میں حقیقی کے لوگ بلائے گئے تھے اورانھیں پیسے دیے گئے اور انھیں بتایا گیا کہ انھیں اگلے روز کیا کرنا ہے،الطاف حسین نے کہا کہ چیف جسٹس کوکوئی بتائے کہ ایم کیوایم نے ان کیخلاف جلوس نہیں نکالا، بلکہ ایم کیوایم کے لوگ تو اپنے معصوم بچوں ،خواتین اور بزرگوں کے ساتھ اس ریلی میں شریک تھے تو وہ کسطرح اس قسم کا گھناؤنا کام کرسکتے تھے،انھوں نے سندھ میں فوجی آپریشن کے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری جگہ کوئی اورہوتاتو92کے آپریشن کے بعدپاکستان زندہ بادکانعرہ نہیں لگاتا،اور میں بھی یاتومرچکاہوتایاپہاڑوں کی انجمن بنالیتا،انھوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزاکے الزامات کاپتاچلاتومیں نے کہاکوئی بھی اسکا جواب نہ دے،ایم کیوایم نے رینجرزکوکبھی ملزمان گرفتارکرنے سے نہیں روکا،مجھے اب بھی دھمکیاں مل رہی ہیں،انھوں نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی کے مہاجروں پرتشددکی وڈیودیکھی جائے جسمیں لیاری امن کمیٹی کے دہشتگردمعصوم افرادکوقتل کرتے دیکھے جاسکتے ہیں،کیماڑی میں بس روکی ،7مہاجروں کو شناخت کرکے بس میں بندکرکے آگ لگادی گئی،میثاق جمہوریت پرپیپلزپارٹی اور(ن)لیگ میں سے کسی نے عمل نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ جنھیں ٹارچرسیل اورکٹی ہوئی گردن نظرنہیں آرہی وہ منافق ہیں،انھوں نے صدر،وزیراعظم،آرمی چیف،آئی ایس آئی لیاری امن کمیٹی کی وڈیودیکھیں،الطاف حسین ڈاکووٴں کیخلاف ہے چاہے انکاتعلق ایم کیوایم سے ہی کیوں نہ ہو۔