9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:56
پولیو کے چار نئے کیسز، شمالی وزیرستان کے دو بچے بھی شامل
جنگ نیوز -
کراچی...ملک میں پولیو کے چار نئے کیسزسامنے آئے ہیں جن میں شمالی وزیرستان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق اوکاڑہ میں 8 ماہ کی بچی، ٹھٹھہ میں 2 سال کا بچہ اور شمالی وزیرستان میں سوا سال اور 1 سال کے 2 بچے پولیو کا شکار ہوئے ہیں ، رواں برس پولیو کے نئے مریضوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔گزشتہ برس ملک میں پولیو کے 116 کیسز سامنے آئے تھے۔