تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:33

حکومت بنیادی انسانی حقوق کیلئے مناسب قانون سازی کرے،چیف جسٹس

جنگ نیوز -


لاہور...چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور سماجی مساوات کے قیام کیلئے حکومت کا فرض ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کے نفاذ کیلئے مناسب قانون سازی کرے۔چیف جسٹس پاکستان نے یہ بات لاہور میں سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام انصاف سب کیلئے چھوٹ کسی کو نہیں کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عدلیہ شہریوں کے حقوق کی محافظ ہوتی ہے البتہ یہ مقننہ کی ذمہ داری ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کرے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے کیس میں از خود نوٹس کے نتیجے میں متعدد افراد بازیاب کرائے لیکن اس معاملے پر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی جس کے نتیجے میں خصوصاً بلوچستان سے روزانہ لوگ غائب ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذہبی عدم برداشت ، فرقہ واریت اور مختلف مذہبی اور لسانی گروپوں کے درمیان پرتشدد واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کا کردار ریاست کے دیگر دو ستونوں کے ساتھ اپوزیشن کا نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.