تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:7

چین میں سزائے موت کے قیدی کے اہل خانہ کی اپیل

جنگ نیوز -
بیجنگ...چین میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کے قیدی سید زاہد حسین شاہ کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا بیٹا بیگناہ ہے ، حکومت اس کی سزا کے خاتمے اور رہائی کیلئے فوری اقدامات کرے ،سزا پر عمل درآمد میں صرف 12روز رہ گئے ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چین میں قید زاہد حسین کے والد زرغون شاہ ،والدہ اور دیگر رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ کاروبار کی غرض سے چین گیا تھا جہاں اسے 10اکتوبر 2008 کودیگر ساتھیوں کے ہمراہ شنگھائی سے گرفتار کرلیاگیا۔ بعد میں منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی اور تین فلپائنی باشندوں کو عمر قید جبکہ زاہد حسین کو موت کی سزا سنادی گئی جس پر21ستمبر کو عمل درآمد کیا جائیگا۔ زاہد حسین کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے اور اسے کاروباری رقابت میں پھنسایا گیا، انہیں کیس پیروی کی اجازت دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.