9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:7
یو ایس اوپن :پاک بھارت جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئی
جنگ نیوز -
نیویارک...پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ پولینڈ کی جوڑی سے ہوگا۔پاک بھارت جوڑی کا نامکمل کوارٹر فائنل جمعہ کی شب مکمل ہوا،جس میں اعصام اور بوپنا نے برطانیہ کے کولن فلیمنگ اور راس ہچنز کو سات۔ پانچ ، دو۔ چھ اور سات۔ پانچ سے زیر کیا۔ میچ بارش کی وجہ سے دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑاتھا۔ اعصام الحق اور روہن بوپنا سیمی فائنل میں آج ہی پولینڈ کی جوڑی سکستھ سیڈ ماریوس فرسٹن برگ اور مارسن ماتوسکی سے ہوگا۔