10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:28
اسامہ مغوی فرانسیسی شہریوں کو سرکوزی کیخلاف استعمال کرنا چاہتا تھا،رپورٹ
جنگ نیوز -
پیرس ... فرانسیسی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ نائیجر میں اغوا کیے جانے والے 5 فرانسیسی شہریوں کو اسامہ بن لادن صدر نکولس سرکوزی کیخلاف استعمال کرنا چاہتے تھے،فرانسیسی ریڈیو نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال افریقی ملک نائیجر سے اغوا کیے جانے والے پانچ فرانسیسی شہریوں کو اسامہ بن لادن فرانسیسی صدر کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے،فرانسیسی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر سے ملنے والے مواد سے پتہ چلا ہے کہ اسامہ نے مغویوں کی رہائی کے متعلق تحریری احکامات جاری کیے،5 فرانسیسی شہریوں کو گزشتہ سال نائیجر میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم نے اغوا کرلیا ہے۔پانچوں فرانسیسی شہریوں کو آیندہ سال فرانس کے صدارتی انتخابات کے موقع پر ممکنہ طور پر قتل کیا جاسکتا ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تنظیم نے رہائی کے لیے90 ملین یورو تاوان مانگاتھا جوفرانس نے دینے سے انکار کردیاہے۔