تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:28

لاہورمیں روسی باشندہ گرفتار،پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا

جنگ نیوز -
لاہورمیں روسی باشندہ گرفتار،پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا

لاہور…لاہور میں پولیس نے ایک روسی باشندے کو پنجاب اسمبلی کے سامنے اہم عمارتوں کی تصاویر بنانے پر حراست میں لے لیا تاہم بعد اسے چھوڑ دیاگیا،سول لائنز پولیس کے مطابق افغان حلیے میں ایک روسی باشندہ مال روڈ پر چئرنگ کراس چوک میں پنجاب اسمبلی کی عمارت کی تصاویر بنا رہا تھاجسے مشکوک سمجھ کر حراست میں لے لیا گیا ، اسی دوران ہیومن رائٹس کی نمائندہ ایک روسی خاتون اور مرد بھی وہاں پہنچ گئے،جن کی تصدیق اور دستاویزات کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ مشکوک نوجوان کانام آندرے چیسنا کوف ہے اور وہ خنجراب کے راستے خوست کی سرحد سے سیاحت کے ویزے پر پاکستان آیا ہے ،بعد میں معمولی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.