تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:28

اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری

کوئٹہ …اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔جمعہ کو پشاورسے کوئٹہ آنے والے کوئٹہ ایکسپریس کی پندرہ گھنٹے کی تاخیر سے ہفتہ کی صبح پہنچے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق جمعہ کو کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل تیرہ گھنٹوں کی تاخیرسے رات تین بجے اور راولپنڈی سے آنیوالی جعفرایکسپریس بھی تیرہ گھنٹوں کی تاخیر سے رات چار بجے کوئٹہ پہنچیں گی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کی پندرہ گھنٹے کی تاخیر سے ہفتہ نو بجے تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم اس میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمدمیں تاخیرکی اہم وجہ ریلوے انجنوں کا خراب ہو جانا اور عدم دستیابی ہے۔مسافروں ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کاسامنا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.