تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:33

پاکستانی صحافی رحمت اللہ داورکی جان خطرے میں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

جنگ نیوز -


لندن ... انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمسنٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان کے صحافی رحمت اللہ داور کی جان خطرے میں ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صحافی رحمت اللہ داور کو گیارہ اگست کو شمالی وزیرستان میں ان کے آبائی علاقے میران شاہ سے گھریلو سامان کی خریداری کرتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔ اب تک کسی تنظیم یا شخص نے رحمت اللہ داور کے اغوا کا دعویٰ نہیں کیا لیکن رحمت اللہ کے قریبی افراد کو خدشہ ہے کہ رحمت اللہ داور کو مقامی طالبان یا سیکورٹی فورسز نے اغوا کیا ہے، رحمت اللہ داور کے بارے میں ابتک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے اپیل کی ہے کہ رحمت اللہ داور کے اغوا کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں بازیاب کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.