تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:29

کیلی فورنیا :کارٹون کریکٹر کا روپ دھار نے والے لٹیرے کو نا کامی

جنگ نیوز -


لاس اینجلس…این جی ٹی…ڈکیت لوگوں کو ڈرا دھمکا کر لوٹنے کی واردات کرتے ہیں مگر امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک لٹیراکارٹون کریکٹر کا روپ دھار کر دکان لوٹنے گیا لیکن لوگوں کو ہنسا کر ناکام لوٹ آیا۔ یہ منفرد لٹیرا ایک دکان میں بچوں کے مشہور کارٹون کردار گمبی کا روپ دھار کر اندر داخل ہوا تو اس کا حلیہ دیکھنے کے بعد اس دکان میں موجود تمام افراد محظوظ ہوکر ہنسنے لگے۔ اس ڈاکونے انہیں ڈرانے کیلئے جیب سے پستول نکالنے کی بھی کوشش کی مگر پیچیدہ لباس کے باعث اس میں بھی کامیاب نہ ہوسکا اور اسے خالی ہاتھ ہی دکان سے واپس جانا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.